کراچی میں کتوں کے گوشت کی فروخت ڈرامہ نکلی

پیر 2 مارچ 2015 23:47

کراچی میں کتوں کے گوشت کی فروخت ڈرامہ نکلی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) کراچی میں کتوں کے گوشت کی فروخت کا ایک اور رخ سامنے آ گیا ہے۔ کچھ نجی ٹی وی چینلز نے ڈرامہ کیا اور دباؤ ڈال کر مقدمہ درج کرایا۔ نشے کے عادی افراد سے زبردستی کتوں کا گوشت بنوایا گیا۔ واضع رہے کہ کچھ چینلز نے ابراہیم حیدری میں کتے کا گوشت بنانے کی خبر نشر کی تھی۔ کورنگی 4 نمبر سے نجی ٹی وی کی گاڑی میں بیٹھا کر لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

ملزموں نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہے کہ ہم سے زبردستی کتا کٹوانے کی کوشش کی گئی۔ ادھر انویسٹی گیشن افسر کا کہنا ہے کہ کتے جس مقام سے ملے وہاں کاٹے نہیں گئے۔ کتے پہلے ہی کٹے ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے موقع پر بھیجا لیکن وہاں ایک چینل کی ٹیم پہلے سے موجود تھی۔ کتوں کے گوشت کی فروخت کا معاملہ ڈرامہ لگتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ کتوں کے گوشت کو لیبارٹری سے چیک کروایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عمران اور اشرف علی نشے کے عادی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں