کراچی کے انفرا سٹریکچر میں مثالی تبدیلی کی تجاویز تیار کرچکے ہیں ،شمشاد خان غوری ،

تعلیم ،صحت ،روزگار،صنعت ،تجارت اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں،وفد سے گفتگو

پیر 2 مارچ 2015 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہاکہ کراچی میں حقیقی تبدیلی چیئرمین آفاق احمد کی تجاویز سے ہی ممکن بنائی جاسکتی ہے ،چیئرمین آفاق احمد کی زیر نگرانی مہاجر قومی موومنٹ کی ریسرچ ٹیم ایک طویل عرصے سے کراچی کے انفراسٹریکچر میں تبدیلی کیلئے موثر اقدامات پر مسلسل غوروفکر کررہی ہے اور کراچی کے انفراسٹریکچر میں مثالی تبدیلی کی تجاویز تیار کرچکی ہے جس کا براہ راست فائدہ کراچی کے عوام کو پہنچے گا۔

شمشاد خان غوری نے کہاکہ مہاجر قومی موومنٹ کی ریسرچ ٹیم صرف انفراسٹریکچر ہی نہیں بلکہ تعلیم ،صحت ،روزگار ،صنعت ،تجارت سمیت دیگر شعبوں میں مزید بہتری لانے کیلئے بھی شب و روز مصروف عمل ہے جس سے شہر صنعتی میدان میں ناصرف ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آکھڑا ہوگا بلکہ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کی اہم توجہ کا مرکزبن جائیگا۔

(جاری ہے)

شمشاد خان غوری نے کہاکہ کراچی مسائل کی دلدل میں دھنستا جارہاہے ایسے میں اگر ٹھوس اور مثبت اقدامات نہیں اٹھائے گے تو صورتحال حکومت اور ریاستی اداروں کے بس سے باہر ہوجائیگی ،اگر حکومت اور ریاستی ادارے ٹھان لیں تو شہر قائد کا کھویا ہوا وقار سالوں میں نہیں دنوں لوٹایا جاسکتا ہے ، ملک وقوم کی بقاء وسلامتی کیلئے مہاجرقوم ہمیشہ سے پیش پیش رہی ہے اور آج کٹھن وقت میں بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے،کراچی کے مہاجر عوام حکومت اور آرمی چیف کی خصوصی توجہ کے منتظر ہیں اگر مہاجروں کو موقع دیا جائے تو ملک کے انتظامی نظام میں ایک تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں