حکومت کو محض عددی برتری کے زغم میں من مانے فیصلے مسلط کرنے کا خیال دل سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نکال دینا چاہئے،سینیٹر مولا بخش چانڈیو

پیر 2 مارچ 2015 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسینیٹر مولا بخش چانڈیواور سینیٹر عاجز دھامرہ نے 22ویں ترمیم کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک پیچ پر متحد ہونے کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کو محض عددی برتری کے زغم میں من مانے فیصلے مسلط کرنے کا خیال دل سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نکال دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

پی پی پی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے اس بیان کو کہ جب انسان طاقت میں ہو تو اسے جھک کر چلنا چاہیے کو وقت کی ضرورت اور پاکستان کی سیاست اور سیاستدانوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن اور مفاہمتی پالیسی کو جس انداز سے آگے بڑھایا ہے اگر ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اسے اپنا لیں تو ملک میں حقیقی جمہوریت کا علم ہمیشہ بلند رہے گا اور کسی طالع آزما کو جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی ہمت نہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت سے حکومت بالخصوص وزیراعظم میاں نواز شریف کو رہنمائی لینی چاہیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں