شہر یوں کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر کے عوامی خد مت کی تاریخ رقم کریں گے،ساجد جوکھیو

پیر 2 مارچ 2015 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء)رکن سندھ اسمبلی و وائس چیئر مین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد ساجد جو کھیو نے کہا ہے کہ ہم شہر یوں کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر کے عوامی خد مت کی تاریخ رقم کریں گے شہر یوں کی خد مت ہماری اولین تر جیح اور اولین فرض ہے ہمارے لئے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے غفلت کا تصور بھی ممکن نہیں ،عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات پہنچانا پر امن معاشرہ فراہم کر نا ہماری ذمہ داری ہے جسے کسی طور پر نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ،ان خیالات کا اظہار رکن سندھ اسمبلی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے وائس چیئر مین ساجد جو کھیو نے ملیر بکرا پیڑی کے دورہ کے مو قع پر کیا انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر واٹر بورڈ( سیو ریج )جمیل اختر باجوہ کو ہدایت کی کہ ملیر اور قرب و جوار میں سیو ریج کی نکاسی کے لئے جامع منصوبہ تیار کیاجائے تاکہ ان علاقوں میں سیو ریج کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے مسائل کے حل کا بیڑا اٹھا یا ہے ،عوام ہم پر بھر پور اعتماد کر تے ہیں اور ہم ان کے اعتماد میں پورا اتریں گے عوام کی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے اس کے لئے با قا عدہ منصوبہ بندی کی جائے گی اور تمام عوامی مسائل کا ہمیشہ کے لئے جڑ سے خاتمہ کی کو ششیں کی جائیں گی ،اس مو قع پر ایڈمنسٹریٹر ملیر نے کہا کہ علاقہ میں سیو ریج کا مسئلہ گھمبیر ہے جبلہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں اس پر رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ جس طرح بھی ممکن ہو عوامی مسئلہ حل کیاجائے ،عوام کو بہتر معیار زندگی دینا ہمار ا فرض ہے اس کے لئے اگر اضافی فنڈ کی ضرورت پیش آئی تو اس کے لئے بھی ہر ممکن کو ششیں کی جائیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں