کراچی، کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں، حیدرعباس رضوی،
حکمرانوں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں،ہمارے کارکنوں ،ہمدردوں کو چن چن کرقتل کیا جارہا ہے،رکن رابطہ کمیٹی ، ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کے گھروں پر روزانہ کی بنیادوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 2 مارچ 2015 21:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم )کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہاہے کہ کالعدم مذہبی جماعتوں کے دہشت گرد کراچی میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ حکمرانوں نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ہمارے کارکنوں اور ہمدردوں کو چن چن کرقتل کیا جارہا ہے ۔شہر میں قتل و غارتگری کے لئے دہشتگردوں کو لائسنس دے دیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کے گھروں پر روزانہ کی بنیادوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔وہ پیرکو ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروخورشید بیگم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جو ان کا گڑھ بن چکا ہے لیکن حکومت کی جانب سے مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جب کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر کارکنوں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کرنا معمول بن چکا ہے اور گزشتہ روزبھی ملیر کے علاقے شادمان ٹاؤن میں ہمارے کارکن عمران عباس کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا لیکن ملزمان اب تک گرفتار نہیں کئے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بارشوں کے امکانات کے پیش نظر دستیاب وسائل میں موثر انتظامات کئے جائیں گے،ڈاکٹر فواد احمد
جو عناصر شہر کی ترقی اور خوشحالی پر پروپیگنڈہ کررہے ہیں ہر محاز پر ناکام ہوں گے،لالاعبدالرحیم
شہر میں پانی‘ بجلی اورگیس کا بحران مصنوعی ہے‘ منعم ظفر خان
محمد حسین محنتی نے مجلس شوریٰ کا اجلاس 19مئی کو قباء آڈیٹوریم میں طلب کرلیا
نیو کراچی ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،محمد یوسف
بدترین لوڈشیڈنگ ، کے الیکٹرک کیخلاف 11مئی کو ہر ٹائون میں مظاہرے ہوں گے ، منعم ظفر خان
گورنرسندھ کی پرنسپل سیکریٹری بلا ل احمد میمن کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت
مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکاہے،سعید احمد بیگ
امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے تحت بیوہ خواتین اور یتیم بچوں میں راشن بیگ اور عید تحائف تقسیم
کراچی ،دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھیلسیمیا کا دن( کل) منایا جائے گا
واٹر کارپوریشن کے ملازمین کو علاج معالجے اور دیگر مراعات سے محروم کردیا گیا ہے،پنھل مگسی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
فارمی چوزے کی افغانستان کو ایکسپورٹ میں کمی کے مقامی مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ