کراچی ، شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 02/03/2015 - 20:46:59 وقت اشاعت: 02/03/2015 - 20:46:09 وقت اشاعت: 02/03/2015 - 20:46:09 وقت اشاعت: 02/03/2015 - 20:44:59 وقت اشاعت: 02/03/2015 - 20:30:54 وقت اشاعت: 02/03/2015 - 20:30:54 وقت اشاعت: 02/03/2015 - 20:30:54 وقت اشاعت: 02/03/2015 - 20:29:15 وقت اشاعت: 02/03/2015 - 20:27:21 وقت اشاعت: 02/03/2015 - 20:27:21 وقت اشاعت: 02/03/2015 - 20:18:16
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

کراچی ، شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ایک زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے عقب کٹی پہاڑی کے قریب سے 30سالہ صائمہ زوجہ اندراج عمر کی سوختہ لاش ملی ۔

لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے جلنے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ لاش طبی معائنے اور ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ تاہم پولیس مقتولہ کی قتل کے شواہد اکٹھاکررہی ہے ۔تفتیش کے بعد ہی قتل کے اصل حقائق پتہ چل سکے گا ۔سرجانی ٹاوٴن تھانے کی حدود علی محمد گوٹھ اور عرب اوڈھو گوٹھ کے عقب مراقبہ ہال کے قریب خالی پلاٹ میں نامعلوم افراد گڑھا کھود کر پانچ سے چھ دن پرانی خاتون کی لاش دبارہے تھے کہ موقع پر چوکیدار جاگ گیا ،جس کے باعث ملزمان لاش کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سرخانے منتقل کردیا ۔تاہم خاتون کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔خاتون کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ۔موچکو کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 35سالہ بشیر الیاس ولد محمد خان ہلاک ہوگیا ۔مقتول ہزارے وال بتایا جاتا ہے ۔منگھوپیر

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

02/03/2015 - 20:30:54 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان