کراچی ، بجلی کا دو مر تبہ بریک ڈاؤن ہو نے سے شہر میں 33 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا

پیر 2 مارچ 2015 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اہم ترین دھابیجی پمپنگ ہاؤس پر پیر کو بھی کے۔الیکٹرک کا 2 مر تبہ کیبل فالٹ کے باعث بجلی کا دو مر تبہ بریک ڈاؤن ہو نے سے شہر میں 33 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں کی طرح پیر کو بھی کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پمپ ہاؤس جہاں سے 22پمپس سے شہر کو پانی پمپ کیاجاتا ہے بجلی کا 2 مر تبہ کے۔

(جاری ہے)

الیکٹرک نے بریک ڈاؤن کیا ،علی الصبح 3بجے سیکنڈ فیز پر بریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 4.17 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا ،دوسرا شٹ ڈاؤن فورتھ فیز اور k-3 پر صبح 9.40پر ہوا جس کے باعث 4پمپس سے پانی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہو گیاتاہم 10.15پر متبادل زرائع سے بجلی بحال ہو نے پر 3پمپس چلا دئے گئے تاہم ایک پمپ پر 11.15 بجے صبح بجلی بحال ہوئی اس دوران مجمو عی طور پر 33ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں