فرض شنا ص ،محنتی اور ایماندار افسران و ملازمین ادارے کی ریڑھ کی ہڈی اور نیک نامی کا با عث ہو تے ہیں ،کمشنر کراچی

پیر 2 مارچ 2015 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ فرض شنا ص ،محنتی اور ایماندار افسران و ملازمین ادارے کی ریڑھ کی ہڈی اور نیک نامی کا با عث ہو تے ہیں جبکہ عوام کو ریلیف دینے کا مو ثر زریعہ بھی ہیں ،ان خیا لات کا اظہا ر انھو ں نے کمشنرآفس کے ملا زمین نبیل یو سف اور اظہا ر احمد بیگ کیلئے بہترین ملا زمین کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب پذیرائی کے مو قعہ پر اپنے خطاب میں کیا ،ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ محترمہ روبینہ آصف ،ڈائر یکٹر پلا ننگ اینڈ ڈوپلمنٹ سید محمد شکیب ،ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر محمد شبیہ صدیقی ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہ زیب شیخ کے علاوہ کمشنر آفس کے تمام افسران و ملا زمین بھی اس مو قعہ پر موجو د تھے ،کمشنر کراچی نے نبیل یو سف اور اظہا ر احمد بیگ کی خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ اداروں کے افسران و ملا زمین اگر اپنا کا م پو را اور وقت پر کریں تو عوام کو پر یشانیو ں کا سامنہ نہ کرنا پڑے اور نہ ہی لو گوں کی مشکلا ت میں اضافہ ہو ،حکومت کی نیک نامی اور گڈ گورننس کیلئے ضروری ہے کہ تمام اداروں کے افسران و ملا زمین عوامی خدمت اور ریلیف کیلئے بھر پو ر اقداما ت کر یں اور لو گوں کی پر یشانیو ں اور تکا لیف کو دور کرنے کیلئے بھر پو ر کر دار ادا کریں ،کمشنر کراچی نے کہا کہ گرین ،کلین اور پر امن کراچی مہم میں اداروں کے افسران و ملا زمین جس طرح سے بڑھ چڑھ کر کام میں حصہ لے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ،تا ہم اس مہم میں خصوصی دلچسپی لینے اور بھر پو ر ساتھ دینے پر ہم میڈیا کے بھی شکر گزار ہیں جنکا ہمیں قدم قدم پر تعاون حاصل ہے ،انھو ں نے کہا کہ اداروں ،عوام اور میڈیا کے تعاون کے بغیر اس مہم میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)

عوام حکومت کا ہا تھ بٹائیں اور اپنی گلی اور محلے کو صاف رکھیں کچرااپنے ڈسٹ بن یا پھر نزد رکھی کچرا کنڈی میں پھینکے ،سر سبز اور صاف ستھرا شہر امن کی ضمانت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں