ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کورنگی زون کے تمام ڈیپارٹمنٹ کا اچانک دورہ حاضری رجسٹر چیک کئے

پیر 2 مارچ 2015 20:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کورنگی زون کے تمام ڈیپارٹمنٹ کا اچانک دورہ حاضری رجسٹر چیک کئے اور غیر حاضر افسران و عملے پر سخت برہمی کا اظہار کیاموقع پر موجود افسران و عملے کو تاکید کی کہ غیر حاضر اور دیر سے آنے والے افسران و ملازمین اپنا قبلہ درست کر یں ورنہ ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی مذید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈیپارٹمنٹ اپنا موومنٹ رجسٹر بنائیں اور تمام افسران و عملہ اپنی آمد ورفت کا اندراج موومنٹ رجسٹر میں کریں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے عملے کو پابند کرے کہ وہ بھی وقت کی پابندی کریں انہوں نے تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کاموں میں ٹیم ورک کو برقرار رکھیں تاکہ کورنگی کی عو ام النا س کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم پریشانی نہ ہوانہوں نے مذید کہا کہ افسران و ملازمین کی کو تاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا جزا و سزا کا نظام قائم کیا جائیگا نا اہل ، کاہل ، سست اور بے ایمان افسران و مالازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں