سرفراز کی اگلے میچ میں شرکت یقینی
پیر 2 مارچ 2015 19:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) پاکستانی ٹیم کی حالیہ نازک صورتحال، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی زبوں حالی کے سبب متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی فائنل الیون میں شمولیت یقینی ہو گئی ہے۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان، ویسٹ انڈیز اور پھر زمبابوے کے خلاف بھی سرفراز احمد کو وکٹ کیپنگ کا موقع نہیں دیا گیا اور تینوں ہی میچوں میں پارٹ ٹائم وکٹ کیپر عمر اکمل نے کیچ گرائے جس کا پاکستان کو بھاری خمیازہ بھگتنا پڑا۔
خصوصاً ہندوستان کے خلاف میچ میں عمر اکمل نے ویرات کوہلی کا کیچ گرایا جس کے بعد انہوں نے سنچری اسکور کی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی عمر اکمل کو کھلانے اور انہوں نے کیچ گرانے کی روایت برقرار رکھی جبکہ زمبابوے کے خلاف سلسلہ برقرار رکھا جس پر تمام ہی حلقوں نے سرفراز کو نہ کھلانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔(جاری ہے)
ناصر جمشید کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا یہ تو ایک الگ بحث ہے لیکن اب ان کی مسلسل ’شاندار‘ کارکردگی کے باعث مصباح الحق بالآخر سرفراز کو آئندہ میچ میں کھلانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف میچ کے بعد مصباح الحق عندیہ دے چکے ہیں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں سرفراز احمد کو کھلایا جا سکتا ہے۔ یہ بات اس لیے بھی یقینی دکھائی دیتی ہے کیونکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ریگولر وکٹ کیپر کو آئندہ میچز میں آزمانا چاہیے۔ شہریار خان نے کہا کہ ناصر جمشید کی جگہ سرفراز کو کھلایا جائے اور اگر وہ چاہیں تو ان سے اوپننگ بھی کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز کی شمولیت سے ٹیم میں بہتری آئے گی۔ چیئرمین شہریار خان کے اس بیان کے بعد سرفراز کی ٹیم میں شمولیت یقینی دکھائی دیتی ہے کیونکہ ہمارے ہاں چیئرمین بورڈ کے بیان کی نفی کی روایت نہیں ملتی۔ اس کی سب سے تابندہ مثال یونس خان کی دوبارہ ایک روزہ ٹیم میں شمولیت ہے۔ واضح رہے کہ سرفراز گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی ٹیم کے مستقل رکن ہیں اور انہوں نے متحدہ امارات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کی اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی سابق عظیم آسٹریلین کپتان اسٹیو وا نے ورلڈ کپ کے اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا تھا۔ اسٹیو وا نے کہا تھا کہ سرفراز ورلڈ کپ میں شریک ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جو تن تنہا میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے گھر ننھی پری کی آمد
نکاح سے پہلے شوہر کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کروانا چاہتی تھی: ماہرہ خان
اداکارہ صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے سگے والد سے ملاقات، جذباتی مناظر کی ویڈیو وائرل
پاکستان سٹاک ایکسچینج، انڈیکس 67ہزار کی نئی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس کراچی کے ایڈوائزر سید ذاکر حسین کا یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈصفائی میں مزید بہتری کے لئے بلدیاتی اداروں اور دیگر اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن ..
گھوسٹ ملازمین کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے لہٰذا افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے وقت ..
صفائی میں مزید بہتری کے لئے بلدیاتی اور دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن یقینی بنائیں
غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین
پورٹ قاسم اتھارٹی نے پچھلے چار سالوں میں 150 ارب روپے کا بزنس کیا ہے، قیصر شیخ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
-
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
دھاتی ڈور سے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کا آغاز
-
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا