سندھ ہائیکورٹ نے 2قیدیوں کی پھانسی5 روز کیلئے روک دی‘ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

پیر 2 مارچ 2015 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کے دو قیدیوں کی پھانسی پانچ روزکیلئے روک دی، ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے تیئس فروری کو فیصل اور فضل کو ڈکیتی کے دوران قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزاسنائی تھی، سندھ ہائیکورٹ نے مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر5روز کیلئے عملدرآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔فیصل اور فضل نے عدالت کو بتایا کہ مقتول کے خاندان سے صلح کرلی ہے، فیصل اور فضل نے 1998ء میں کراچی کے علاقے کورنگی عبد العزیز نامی شخص کو قتل کیا تھا۔صدرِ مملکت ممنون حسین، فیصل اور فضل کی رحم کی اپیل مسترد کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں