سرفراز کو کھلانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
پیر 2 مارچ 2015 16:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء)سابق کھلاڑیوں نے زمبابوے کیخلاف پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ فتح میں وہاب ریاض اور محمدعرفان کے علاوہ کسی کھلاڑی کا کوئی کردار نہیں تھا اور ساتھ ساتھ آئندہ میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کھلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سابق عظیم بلے باز جاویدمیانداد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں جیت کے ٹریک پر آنا خوش آئند ہے مگر بیٹنگ اور فیلڈنگ نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا لہٰذا آئندہ میچوں میں اسپیشلسٹ وکٹ کیپر کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے۔
واضح رہے کہ اب تک تینوں میچوں میں پاکستان کی فیلڈنگ خصوصاً وکٹ کیپنگ کے شعبے میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور عمر اکمل کئی کیچ ڈراپ کر چکے ہیں اور خراب کارکردگی کے باوجود ریگولر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا۔(جاری ہے)
سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے کہا کہ مصباح الحق نے کمزور بالنگ لائن کے سامنے غیر ضروری طور پر محتاطانداز اختیار کر کے ایک بار پھر اپنے آپ کو خود غرض کھلاڑی ثابت کردیا،محمدعرفان اور وہاب ریاض نے پاکستانی ٹیم کو جتوایا ورنہ حالات بہت خراب تھے۔
انہوں نے عمر اکمل اور ناصر جمشید کی فیلڈنگ پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو آزمانا چاہئے اور ان سے اوپننگ بھی کرائی جائے۔ سابق اوپنر عامر سہیل نے بھی میانداد کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کیخلاف فتح میں وہاب ریاض اور محمد عرفان کے علاوہ کسی کھلاڑی کا کوئی کردار نظر نہیں آیا،زمبابوے جیسی کمزور سائیڈ کے خلاف جس انداز میں بیٹنگ کی گئی،اس پر افسوس ہورہا ہے۔ سابق لیگ اسپنر اور گگلی کے موجد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وہاب ریاض نے خود کو ایک بار پھر لڑاکا اور محنتی کرکٹر ثابت کیا ہے،ٹیم کو ایسے کرکٹرز کی بہت ضرورت ہے جو میدان میں لڑتے نظر آئیں۔ ایسی فائٹ گزشتہ میچوں میں کی جاتی تو نتائج مختلف ہوتے۔ سابق اوپنر شعیب محمد نے کہا کہ ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا جائے کیونکہ عمر اکمل کے کیچز ڈراپ کرنے سے ٹیم کو نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ اب شروع ہوا ہے مگر فیلڈنگ پر توجہ نہیں دی گئی تو واپسی کا راستہ تیارہوجائے گا۔ راشد لطیف نے کہا کہ مصباح کے ساتھ عمراکمل،صہیب مقصود اور وہاب ریاض لڑتے ہوئے دکھائی دیئے مگر اوپننگ جوڑے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ایک اور سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کمزور ٹیم کیخلاف اس طرح کی کامیابی کسی طور پر قبول نہیں ہے۔ محسن خان نے کہا کہ آئندہ میچوں میں ٹیم کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے،ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کیا جائے تو بہتر ہوگا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ج*جامعہ کراچی ملازمین و اساتذہ کا تنخواہوں کی عد م ادائیگی پر احتجاج
،غیر مسلم ممالک نہیں چاہتے کہ تمام مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے معاشی مسائل کا حل نکالیں،بلال ..
ح*گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
ح*پاکستانی پی ایچ ڈی طالبعلم نے چین میں انٹرنیشنل پوسٹر ایوارڈ جیت لیا
ھ*آکسفورڈ یونیورسٹی کے زریعے ٹیچر ٹرینر پروگرام شروع کئے جائیں گے،چیف سیکریٹری سندھ
پ*جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
oایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کے گھیرائوکرنے کا فیصلہ
gکراچی،قتل کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
گ*کراچی؛ محسود قبائل کا اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے جنازے کے بائیکاٹ کا فیصلہ
ج*سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم