اقلیتی برادری کی سیکورٹی اور بلدیاتی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، کمشنر کراچی

پیر 2 مارچ 2015 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کی سیکورٹی اور بلدیاتی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقلیتی برادری کی خدمات باقابل فراموش ہیں ، ان کی ملک سے وفاداری اور محبت پر کوئی شک و شہبات نہیں ، تعلیم اور طب کے شعبہ میں گرانقدار خدمات انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ کی سربراھی میں اقلیتی برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ، اس موقع پر سینئر نائب صدر آتم پرکاش ، ہیڈ منیارٹی سلیم مائیکل ایڈوکیٹ ، اور ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی بھی موجود تھے ، کمشنر کراچی کو وفد نے وائی ایم سی اے ،مری ماتا مندر اور ہندو جیم خانہ کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کی خدمات کے پیش نظر کراچی کی کوئی شاہراہ یا پارک ان کے نام سے منسوب کیا جائے ، جسٹس ھیلپ لائن نے بتایاکہ وہ جلدہی جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرینگے ، کمشنر کراچی نے جسٹس ہیلپ لائن کی درخواست پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور وفد کو اپنی اور حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گڈ گورننس ہر پاکستانی کیلئے ہے چاہے اسکا تعلق اکثر یتوں سے ہو یا اقلیتوں سے ، حکومت مذہبی تہواروں اور تقاریب کے مواقعوں پر سیکورٹی اور بلدایاتی امور کے حوالے سے جسطرح اکثر یتوں کیلئے انتظامات کرتی ہے اسی طرح اقلیتی برادری کیلئے بھی کرتی ہے ، وفد نے اس موقعہ پر تعاون کی یقین دہانی پر کمشنر کراچی اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ملکی ترقی اور امن کیلئے اقلیتی برادری کی جانب سے حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں