کراچی جمشید کوارٹرز اور کورنگی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ‘ سٹریٹ کرائم میں ملوث چار افراد گرفتار

پیر 2 مارچ 2015 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) کراچی جمشید کوارٹرز اور کورنگی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، مختلف علاقوں سے سٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزم پکڑے گئے ۔ کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ایک زخمی سمیت چار ملزمان گرفتار کرلئے ، کورنگی اور جمشید کوارٹر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ڈیفنس کے علاقے درخشاں میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، ایس پی کلفٹن کے مطابق گرفتار ملزم سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ، کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان گرفتار کرلیے ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برا?مد ہوئیں ، دوسری جانب جمشید کوارٹر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا ، کورنگی 2 نمبر کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں