شادی تب ہی ہو گی جب خدا کو منظور ہو گی‘ اداکارہ میرا

پیر 2 مارچ 2015 11:38

شادی تب ہی ہو گی جب خدا کو منظور ہو گی‘ اداکارہ میرا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) فلم سٹار میرانے کہا ہے کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی ہے اور نہ ہی دولت کا لالچ کر تی ہوں جب بھی شادی کر ونگی کسی بوڑھے سے نہیں بلکہ جوان آدمی سے ہی کر ونگی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں فلم سٹار میر انے کہا کہ کچھ لوگ سستی شہرت کیلئے مجھ سے شادی کی بات کرتے اور دولت کا بھی لالچ دیتے ہیں مگر میں جب سے شوبز میں آئی ہوں کبھی پیسے کالالچ نہیں کیا کیونکہ خد انے میرے نصیبوں میں جو کچھ لکھ دیا ہے وہ مجھے ضرور ملے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں میرانے کہا کہ میں ابھی جوان ہوں کسی بوڑھے سے شادی کیوں کر وں ؟میں جب بھی شادی کر ونگی سب کے سامنے اور کسی جوان آدمی سے ہی کر ونگی۔میرا نے کہا کہ شادی تب ہی ہوگی جب خدا کو منظور ہو گی اس سے پہلے ممکن نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ میں ہسپتال کے کاموں میں مصروف ہوں، میرے پاس کسی سے بھی لڑائی جھگڑے کا ٹائم نہیں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں