کراچی انصاری پل کے پاس ٹرالر نے کار کو ٹکر مار دی ، ناردرن بائی پاس کے علاقے سے بھی نامعلوم شخص کی لاش برآمد

اتوار 1 مارچ 2015 16:03

کراچی (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) کراچی میں سپر ہائی وے پر دو گاڑیوں میں تصادم میں 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ، نادرن بائی پاس سے ایک تشدد زدہ لاش ملی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر انصاری پل کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے کار کو ٹرک مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مین نادرن بائی پاس کے قریب ایک لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں