مہش بھٹ اپنی بیٹی پوجا بھٹ کے ساتھ 12مارچ کو پاکستان آئیں گے

مختلف ملکوں کے جانے پہچانے تھیٹر آرٹسٹس کراچی میں ہونیوالے فیسٹیول میں اپنا فن پیش کریں گے

اتوار 1 مارچ 2015 14:42

نئی دہلی / کراچی(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) بالی ووڈ کے مشہور فلمساز مہیش بھٹ اپنی بیٹی اداکارہ و ہدایتکارہ پوجا بھٹ کے ساتھ 12 مارچ سے شروع ہونے والے ناپا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں شرکت کے لیے اپنے اسٹیج پلے”ڈیڈی“ کے ساتھ کراچی پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وہ 1989ء میں اسی نام سے ایک فلم بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں جس میں اداکاری سے پوجا بھٹ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن اب ” ڈیڈی “ کراچی میں اسٹیج ہونے والا ہے۔

پوجا بھٹ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ اس ڈرامے کے مرکزی کردار میں دہلی سے تعلق رکھنے والے اداکار عمران زاہد کاسٹ ہیں جب کہ عمران زاہد اسٹیج ڈرامہ میں فلم ”ڈیڈی “ میں انوپم کھیر والا کردار پیش کریں گے۔ ناپا ری پیٹری تھیٹر کے آرٹسٹک ڈائریکٹرزین احمدکے مطابق مختلف ملکوں کے جانے پہچانے تھیٹر آرٹسٹس فیسٹیول میں اپنا فن پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں