کراچی ،مقامی کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بڑھ گئی،

اوپن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر 102 روپے کی سطح پر کھڑا رہا

ہفتہ 28 فروری 2015 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بڑھ گئی اسی طرح یورو کی قدرمیں بھی کمی کا رجحان رہا جبکہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر 102 روپے کی سطح پر کھڑا رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.90 روپے سے کم کر 101.80 روپے اور قیمت فروخت 102.10روپے سے کم ہوکر 102 روپے ہوگئی اسی طرح 50 پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 114 روپے سے گھٹ کر 113.75 روپے اور قیمت فروخت 114.50 روپے سے گھٹ کر 114 روپے پر آگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 156.75 روپے اور قیمت فروخت 157 روپے پربدستور برقراررہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز3پیسے کی کمی سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.88 روپے سے کم ہوکر 27.85 روپے ہو گئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.20 روپے پربدستور برقراررہی ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تاہفتہ کے دوران اوپن کرنسی مارکیٹ میں کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی قیمت خرید 101.80 روپے اور قیمت فروخت 102 روپے پربرقراررہی ۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران یورو کی قدرمیں 1 روپے 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں