کراچی ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملکی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ،

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا

ہفتہ 28 فروری 2015 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کارجحان دیکھاگیا جبکہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی اونس قیمت میں 20ڈالر کا اضافہ ہواتاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔

ہفتہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کااضافہ ہوگیا جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1213 ڈالر ہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کراچی ،حیدرآباد،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47 ہزار 700 روپے سے بڑھ کر 47 ہزار 850 روپے ہوگئی اسی طرح 129 روپے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 885 روپے سے بڑھ کر 41 ہزار 14 روپے پر جا پہنچی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 680 روپے پربدستور برقراررہی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں400 اور دس گرام سونے کی قیمت میں 343روپے کا اضافہ ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں