ایم کیوا یم کے دو امیدواران نگہت حنا مرزا اور بیرسٹر محمد علی سیف کے بلا مقا بلہ سینیٹر منتخب، نائن زیرو پر عظیم الشان جشن،
ایک پختون کا ایم کیوا یم سے بحیثیت سینیٹر انتخاب ایم کیوا یم کوایک طبقے اور قومیت کی جماعت کہنے والوں کے منہ پر تمانچہ ہے ، سینیٹر بیریسٹر محمد علی سیف
ہفتہ 28 فروری 2015 22:36
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد دو امیدواران نگہت حنا مرزا اور بیرسٹر محمد علی سیف کے بلا مقا بلہ سینیٹر منتخب ہونے پر ایم کیوا یم کے زیر اہتمام الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پر ہفتہ کی شام عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز ڈاکٹر نصرت شوکت اور کہف الوریٰ نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمرا ہ نومنتخب سینیٹرز بیرسٹر محمد علی سیف اور نگہت حنا مرزا کا نائن زیرو آمد پر استقبال کیا اورانہیں الطاف حسین کی جانب سے ہار پہنائے۔
جشن میں حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنان اور خواتین و بچو ں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور حق پرست سینیٹرز کی نائن زیرو آمد پر گلاب کی پتیاں نچھاور کرکے انکا پرتپا ک استقبال کیااور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے دونوں حق پرست سینیٹرز کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم ملک کی تمام زبانیں بولنے والوں کی قومی جماعت ہے اور الطاف حسین کی خواہش ہے کہ ایم کیوا یم کے پلیٹ فارم سے ملک کے ہر علاقے اور زبان سے تعلق رکھنے والے لوگ منتخب ہوکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اورایم کیوا یم نے ایک غیور پشتون بیرسٹر محمد علی سیف کو ٹکٹ دے کر اپنے اس نظریے کو شعور ی طور پر ثابت کر دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم نے ہمیشہ میرٹ کی بالادستی کو پروان چڑھایا ہے ۔انہو ں نے امید کا اظہار کیاکہ بیرسٹر محمد علی سیف الطاف حسین کے معیار پر پورا اُترتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے ۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ایم کیوا یم اوورزسیز سے تعلق رکھنے والی نو منتخب سینیٹر نگہت حنا مرزاکو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ انکو سینیٹ انتخابات میں منتخب کرکے ایم کیوا یم نے ثابت کردیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ملک کی ترقی میں کردار اداکرنے کیلئے نمائندگی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے جنرل الیکشن میں بھی ایم کیوایم شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں استحکام اور ترقی کا واحد راستہ قومی یکجہتی و اتحاد میں ہے۔ نو منتخب حق پرست سینیٹر بیریسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ میں جنا ب الطاف حسین کا شکر گزار ہوں اور انشاء اللہ ایوا ن میں غریب و مظلوم عوام کی خدمت کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دیکر مجھ سمیت ایک ایک پختون پر احسان کیا ہے اور مجھ سمیت میری قوم تمام عمر الطاف حسین کے اس احسان کا شکریہ ادا کرتی رہے گی اور انشاء اللہ الطاف حسین کی تحریک تمام تر ظلم کے باوجود چمکتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم حق پرست شہداء اور جہد مسلسل کرنے والوں کی جماعت ہے اور انشاء اللہ شہداء کے لہو کے صدقے میں یہ تحریک کبھی نہ ختم ہوگی اور نہ ظلم کے مقابلے سر جھکائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آج میرا بحیثیت سینیٹر انتخاب ہر اس شخص کے منہ پر تمانچہ ہے جو ایم کیوا یم کو صرف ایک طبقے اور قومیت کی جماعت سمجھتا ہے ، جب میں نے ایم کیوا یم سے تعلق جوڑا تو مجھے کہا گیا کہ ایم کیوا یم میں کیوں جاتے ہوکسی اور جماعت میں چلے جاوٴ لیکن میں نے ایم کیوا یم کو منتخب کیا جو کہ ایک منظم تحریک ہے ۔نو منتخب حق پرست سنیٹر نگہت مرزا حنا نے کہا کہ میں الطاف حسین کی بے حد شکار گزار ہوں اور انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اُترنے کی کوشش کروں گی ۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے قبل بھی الطاف حسین نے مجھے پارلیمان میں بھیجا تھا جب میں نے عوام کی خدمت کیلئے بلا خوف و خطر اپنی آواز بلند کی تھی انہوں نے الطاف حسین کیلئے لکھی گئی اپنی نظم کے چند اشعار بھی پیش کئے اور تحریک کے حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف