کراچی، اورنگی ٹاوٴن میں دو گروپوں میں تصادم،

اے این پی کے علاقائی عہدیدار سمیت 2افراد زخمی،پولیس نے 2افراد کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 28 فروری 2015 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں اے این پی کے علاقائی عہدیدار سمیت 2افراد زخمی ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر 2افراد کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاوٴن سیکٹر ساڑھے 11ون ڈی کے آخری اسٹاپ طوری بنگش میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں اے این پی کے علاقائی عہدیدار سید بادشاہ آفریدی سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مخالف گروپ کے 2افراد کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان اے این پی کے مطابق مقامی عہدیدار کو گزشتہ پانچ ماہ سے پارٹی چھوڑنے کے لیے دھمکیاں مل رہی تھیں ۔دھمکیوں سے پولیس کو آگا ہ کردیا گیا تھا ۔تاہم پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کالعدم نتظیم سے بتایا جاتا ہے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں