افتخار چوہدری کی جانب سے بلٹ پروف گاڑی کا استعمال عوام کے ساتھ مذاق ہے ،ارکان قومی اسمبلی پیپلزپارٹی

ہفتہ 28 فروری 2015 19:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی ، نواب وسان اور شاہجہان بلوچ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی جانب سے تاحال 6000CCکی بلٹ پروف گاڑی مع پیٹرول اور مینٹینس اخراجات استعمال کو غربت کی چکی میں پسی عوام کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افتخارمحمد چوہدری جب تک چیف جسٹس کے عہدے پر راجمان رہے خود کو انصاف کا علمبردار قرار دیتے رہے لیکن ملازمت سے سبکدوشی کے باوجود قومی خزانے سے ان کے لئے ”اضافی “ اخراجات کی مد میں فنڈ کا اجراء غریب عوام کے ٹیکسوں کا غلط استعمال ہے جسے فی الفور ختم کرنا چاہیے۔

انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قومی خزانے پر بوجھ بننے کی بجائے عوام پر ترس کھائیں اور اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اضافی مراعات واپسی کرکے عمدہ مثال قائم کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں