کمشنر کراچی نے خود صفائی مہم شروع کر دی، بروکس چورنگی پر صفائی کے کام کا معائنہ کیا اور پو دا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا
ہفتہ 28 فروری 2015 19:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے شہر میں خود صفائی مہم شروع کر دی ہے بروکس چورنگی پر بلدیاتی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ خو د علامتی صفائی کی۔ صفائی کے کام کا معائنہ کیا اور پو دا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انھوں نے حکومت کی جانب سے کراچی میں شرو ع کی جا نے والی صفائی کی مہم کو موثر بنا نے کیلئے انتظامیہ کے افسران کو متحر ک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے شروع کی جانے والی صفائی کی مہم کو مو ثربنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ مہم میں کمیونٹی کے لو گوں کو شامل کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ ڈی ایم سیز کو فعال بنانے کیلئے ان سے رابطہ اور تعا ون بڑھائیں۔وہ ہفتہ کو کورنگی صنعتی علاقہ میں صفائی کی مہم کا افتتاح کر رہے تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جاں صدیقی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر مسعود عالم، ایڈمنسٹریڑ عبد الراشداور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے عہدیدار ان اور دیگر کمیونٹی اور بزنس کمیونٹی کے لو گ بھی مو جو د تھے۔اس موقع پر کمشنر ، دیگر افسران اور صنعتکاروں نے مل کر صفائی کا علامتی آغاز کر کے مہم کا افتتاح کیا۔ کمشنر نے کہا کہ وہ شہر کو صاف ستھرا بنانے، اور سر سبز بنانے کیلئے ہر ضلع اور ہر علاقہ میں مہم شروع کی جا ئے گی۔ دیواروں پر چاکنگ کو مٹایا جا ئے گا اور شجر کاری کی جا ئے گی۔ اس موقع پر کمشنر نے بروکس چورنگی کے نزدیک پو دا لگا کر شجر کاری مہم بھی شروع کی۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ڈی ایم سیز کے ساتھ رابطہ اور تعاون بڑھائیں اور صفائی کی کوششوں کو بہتر بنا نے میں ان کی مدد کریں۔ انھوں نے ڈی ایم سیز کے افسران سے بھی کہا کہ و ہ اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کریں۔ عوام کو مایوس نہ کریں۔ شہر کو صا ف ستھرا رکھنا ان کی بنیا دی ذمہ داری ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار