معین خان تین دن سے روپوش ، قوم کو چہرہ بھی نہیں دکھایا

سندھ ہائیکورٹ میں چیف سلیکٹر کیخلاف پٹیشن دائر ، تاحیات پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 28 فروری 2015 18:52

معین خان تین دن سے روپوش ، قوم کو چہرہ بھی نہیں دکھایا

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) تین دن گزر گئے لیکن معین خان نے قوم کو چہرہ نہیں دکھایا ، اب تو سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کر دی گئی ہے کہ معین خان سے پوچھیں وہ جوا خانے میں کیا کرنے گئے اور تاحیات پابندی لگائی جائے۔ معین خان نے شاید یہ سوچا بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا ، نام تو ہو گیا مگر بدنامی میں بھی کوئی کسر نہ رہی۔

(جاری ہے)

کیسینو جانے کے بعد قوم آگ گولہ ہوئی تو پی سی بی نے آگ ٹھنڈی کرنے کے لئے معین خان کو آسٹریلیا سے واپس بلا لیا ، کراچی پہنچ کر اپنا دامن اور چہرہ بچانے کی بہت کوشش کی لیکن جب بچ نہ پائے تو پتلی گلی سے ہو گئے غائب ، وہ دن اور آج کا دن دیوانے منتظر ہیں کہ قوم کو دھوکا دینے والے صاحب زرا قوم کو سچ تو بتائیں۔ ادھر سندھ ہائی کورٹ میں معین خان کے خلاف پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔

درخوست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی نے ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معین خان کو آسٹریلیا بھیجا۔ معین خان نے جوا خانہ جا کر پاکستان کو بدنام کیا ، اْن پر تاحیات پابندی لگائی جائے اور کرکٹ اکیڈمی جانے پر بھی ان پر پابندی ہونی چاہیئے۔ پی سی بی سے جواب طلب کیا جائے کہ چیف سلیکٹر کو آسٹریلیا جانے کی اجازت کیوں دی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں