وزیر اعلیٰ سندھ سے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سیدسردار احمد کی ملاقات ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 28 فروری 2015 18:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورت حال ، سندھ میں سینیٹ کے ہونے والے انتخابات ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس ملاقات میں سینیٹ کے انتخابات کے لیے حکمت عملی وضع کی گئی ۔ دونوں رہنماوٴں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سینیٹ کے انتخابات میں دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد حکومت سازی اور دیگر امور کو حل کرنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھایا جائیگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں