پیپلزپارٹی اور متحدہ کی نئی دوستی ، فاروق ایچ نائیک اور بیرسٹر محمد علی سیف کی سندھ سے ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر کامیابی یقینی

ہفتہ 28 فروری 2015 16:20

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ میں دوستی کے نئے سفر کا آغاز ، پی پی اور متحدہ کے سینیٹ کیلئے کچھ نشستوں پر امیدواروں نے ایک دوسرے کے مقابل کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ، ٹیکنوکریٹ کی نشست سے پی پی کے رحمان ملک اور ایم کیوایم کے عبدالقادر خان زادہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد سندھ سے ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر پی پی کے فاروق ایچ نائیک اور متحدہ کے بیرسٹر محمد علی سیف کی کامیابی یقینی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ماضی کی حلیف جماعتیں جو گزشتہ چند ماہ سے ایک بار پھر ایک دوسرے کے مقابل آکھڑی ہوئی تھیں اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوگئیں اور سندھ کی سینیٹ کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ” مک مکاؤ“ کر لیا ۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کے بعد ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور متحدہ قومی موومنٹ کے بیرسٹر محمد علی سیف کے علاوہ باقی امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں