سونا300روپے کمی سے 47ہزار700روپے فی تولہ ہو گیا

ہفتہ 28 فروری 2015 15:16

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 13ڈالر کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت47ہزارروپے کی سطح پر واپس آگئی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت13ڈالر کمی کے بعد 1206ڈالر فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کمی کے بعد 47700اور دس گرام سونے کی قیمت 257روپے کمی کے بعد40885روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 680روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں