کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 فروری 2015 14:47

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 فروری 2015 ء) : وزیر اطلاعات سندھ شر جیل میمن نے الیکشن کمشنر سے ملاقات کی جس میں انتخابات کے لیے کیے گئے انتظامات پر بات چیت ہوئی ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ہی انہوں نے میڈیا سے بات کی جس میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے 4 امیدوار بلا مقابلہ جیت گئے ہیں اور اب سندھ سے سینیٹ کی7 نشستوں کے لیے8 امیدوار میدان میں ہیں ایم کیو ایم کی جانب سے لوئی شرط سامنے نہیں آئی.

(جاری ہے)

جبکہ سندھ اسمبلی کی 5 ویں نشست کے لیے مسلم لیگ فنکشنل سے مقابلہ ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے تمام جماعتوں سے بات چیت جاری ہے کیونکہ بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے لیکن مسلم لیگ فنکشنل سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوئی بات نہیں ہوئی لیکن چونکہ بات چیت کے دروازے کبھی بھی بند نہیں ہوتے تو امید ہے کہ ماضی میں مسلم لیگ فنکشنل سےہوئی بات چیت پر غور کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کو دبئی میں پکڑ لیا گیا ہے اچھی بات ہے اور ہمیں عزیر بلوچ کے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑ تا ہماری حکومت نے لیاری میں آپریشن کیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ میرےدبئی جانے کی افواہیں جھوٹی ہیں میں کہیں نہیں جا رہا. کراچی پولیس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس اور رینجرز کراچی آپریشن میں بہترین کار کردگی دکھا رہے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں