کراچی: ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مابین سینیٹ انتخابات کو لے کر تمام اختلافات ختم

ہفتہ 28 فروری 2015 14:16

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 فروری 2015 ء) : ایم کیو ایم کے وفد نے آج سید سردار احمد کی سر براہی میں رحمان ملک اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں الطاف حسین اور آصف علی زرداری کو مباکباد دیتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ آج سینیٹ سے کچھ نشستوں سے کاغذات نامزدگی کو واپس لے لیا گیا ہارس ٹریڈنگ کو روکنا ہو گا لیکن اس کے لیے لوٹوں اور پنچھیوں پر بھی نظر رکھنا ہو گی ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مفروضوں پر یقین نہیں رکھنا چاہئیے سینیٹ سے لوٹا کریسی ختم کرنے کے لیے جو بھی اقدامات کرنا ہوں کرنا چاہئیے.

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سینیٹ میں ایک دوسرے کے مخالف عہدوں سے دستبردار ہو گئے ہیں اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما سردار احمد کا کہنا ہے کہ یپلز پارٹی کے ساتھ سینیٹ انتخابات کا تنازع حل کر لیا ہے اور اب ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مابین سینیٹ انتخابات کو لے کر تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں