کراچی: سانحہ شکار پور میں حکومت نے سستی نہیں دکھائی، کیس ملٹری کورٹ میں بھیجا جائے گا، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی پریس کانفرنس

ہفتہ 28 فروری 2015 13:47

کراچی: سانحہ شکار پور میں حکومت نے سستی نہیں دکھائی، کیس ملٹری کورٹ میں بھیجا جائے گا، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی پریس کانفرنس

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 28 فروری 2015 ء) : کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد نے سید سردار احمد کی سر براہی میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات کی، جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے میڈیا سے بات کی ان کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور ایک نہایت گھناؤنا واقعہ تھا جس پر حکومت کی جانب سے سستی نہیں دکھائی گئی بلکہ فوری طور پر ایکشن لیا گیا اور اس کی تفتیش ایک ماہ میں مکمل کی گئی جس کے بعد ہی حقائق کھل کر سامنے آئی ہیں، سانحے کےلواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا حکومت نے ان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.

(جاری ہے)

اس سانحہ کے شبے میں ملزم عبد الخالق کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر بعد میں ملز م غلام رسول کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کیس کے ملزمان کو ثبوت کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے ملزمان اور رینجرز کے لیے ملزم کو پکڑنے پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بلوچستان سے بھی کالعدم تنظیم کے کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے بمبار کو بھی بلوچستان سے پکڑ کر لایا گیا جس میں پولیس، فوج اور انٹیلی جنس اداروںنے اہم کردار ادا کیا ہے .

سانحہ شکار پور کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ کیس ملٹری کورٹ کو بھجوایا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو بھی سہولیات فراہم کی گئیں خمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے طیارہ فراہم کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ میں جتنی دیر بھی حکومت میں ہوں اپنی کار کردگی دکھاؤں، انہوں نے کہا کہ مدارس سے متعلق بھی قانون سازی کی جا رہی ہے اب بھی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی فورس مدارس میں بھی جائے گا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں