کراچی میں تیز بارش کے موسم سرد، بیشتر علاقوں میں بجلی بحال
ہفتہ 28 فروری 2015 13:16
کراچی ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا ، بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی بحال کر دی گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں اہالیان کراچی پر باران رحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیر بلدیات نے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظرشہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔
مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ رات گئے سندھ میں داخل ہونے کے بعد شہر قائد میں خوب گرجا ، چمکا اور جم کر برسا۔ بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ صدر ، ناظم آباد ، رضویہ کالونی ، شارع فیصل ، ائیر پورٹ سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے پوش علاقوں میں بارش رحمت اور نشیبی علاقوں میں زحمت بنی۔(جاری ہے)
سڑک کے بیشتر حصوں میں برساتی پانی جمع ہو گیا جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل پر 3 ملی میٹر ،گلستان جوہر، ائیرپورٹ اور پی اے ایف بیس مسررو میں2 ملی میٹر لانڈھی میں ایک ملی میٹر جبکہ صدر میں برائے نام بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سڑکوں سے پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا۔ شرجیل میمن نے شہری انتظامیہ کو ہدایت کی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے انتظامات کئے جائیں۔ شہر بھر میں اس وقت بھی گھنگھور گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں رم جھم اور بوندا باندی کا سلسہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ دوسری طرف بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی بحال کر دی گئی ہے ، حیدر آباد ڈویڑن میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار