ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ محنت کشوں کو بین الاقوامی محنت کے ادارے اور پاکستانی قوانین کے تحت قانونی حقوق دیئے جائیں،ناصر منصور

ہفتہ 28 فروری 2015 13:10

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ محنت کشوں کو بین الاقوامی محنت کے ادارے اور پاکستانی قوانین کے تحت قانونی حقوق دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر منصور نے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ لیبر انسپیکشن کے نظام کو عملی طور پر موثر بنایا جائے، تمام فیکٹریوں کو فیکٹری ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے اور ٹیکسٹائل پالیسی کو موثر بنانے کیلئے ٹریڈ یونین تحریک کے حقیقی نمائندوں سے مشاورت کی جانی چاہئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں