جئے سندھ قومی محاذ کے مرکزی رہنما بشیر خاصخیلی کی فریال تالپورسے ملاقات، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 27 فروری 2015 23:28

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) جئے سندھ قومی محاذ کے مرکزی رہنما بشیر خاصخیلی نے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر ایم این اے فریال تالپور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما گل محمد جکھرانی، خالد جتوئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بشیر خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے سندھ کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی ہے اور تمام تجربے نے ہمیں یہ احساس دلایا ہے کہ سندھ اور پاکستان کے غریب عوام کے حقوق کی حفاظت پاکستان پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا۔ لہذا ہم تمام ساتھیوں نے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر فریال تالپور نے بشیر خاصخیلی اور ان کے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے عوامی خدمت کے فلسفے اور سیاست کو آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے اس امید کااظہار کیا کہ بشیرخاصخیلی اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت سے پاکستان پیپلز پارٹی میں اچھا اضافہ ثابت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں