جامعہ کراچی: 35 ویں پاکستان کانگریس آف زولوجی(انٹرنیشنل) کی افتتاحی تقریب یکم مارچ کو ہوگی

جمعہ 27 فروری 2015 23:11

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسلینس ان میرین بائیولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ جمال اے صدیقی کے اعلامیہ کے مطابق ”35 ویں پاکستان کانگریس آف زولوجی(انٹرنیشنل)“ کی افتتاحی تقریب بروز اتوار یکم مارچ 2015 ء کو شام پانچ بجے بحریہ آڈیٹوریم کارساز کراچی میں منعقدہوگی۔جس کے مہمان خصوصی ممتاز قومی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان،جبکہ سینیٹر عبدالحسیب خان مہمان اعزازی ہونگے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پیرزادہ جمال صدیقی خطبہ استقبالہ ،جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر افتتاحی خطاب کرینگے۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف شکوری صدر زولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز خان سیکریٹری جنرل زولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان، این این آرسی جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر شاہینہ فیاض اور ڈاکٹر منظور حسین سومرو چیئرمین ای سی او سائنس فاؤنڈیشن پاکستان اپنے مقالات پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں