حکومت سندھ کے ہراچھے عمل کی تائید اور غیر منفقانہ فیصلوں کی مخالفت کی جائیگی ،یونین رہنماؤں کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی انتظامی فیصلہ قابل عمل نہیں ،سید ذوالفقارشاہ

جمعہ 27 فروری 2015 22:10

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) سجن یو نین(سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ حکو مت سندھ کے ہراچھے عمل کی تائید اور غیر منفقانہ فیصلوں کی حمایت کی جائیگی۔یونین رہنماؤں کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی انتظامی فیصلہ قابل عمل نہیں ہوسکتا لہٰذا اگر حکومت سندھ بلدیاتی اداروں کی بہتریاور انتظامی تبدیلی کرنین کے لیے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے تو پھر یونینوں کواعتماد میں لینا پڑیگاورنہ کبھی بھی ماضی کی طرح مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کی منیجنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈگرین کراچی مہم کو کامیاب بنانے میں ملازمین کا اہم کرداراداکررہے ہیں اگر صوبائی حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیاتو پھر اس مہم کو ناکام بنانے میں صرف چند منٹ لگیں گے اور شہر کو صرف ایک کال پر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کیا جاسکتاہے لہٰذا حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے اور پراض بلدیاتی ملازمین کو اعتماد میں لیکر فیصلے کرے تاکہ شہری پرُ سکون اور پر فضاء ماحول میں رہ سکیں ۔

(جاری ہے)

ڈیزل فیول کوٹے میں کمی ،گاڑیوں کی مرمت کا بندوست نہ کرنے سے صفائی کی صورتحال خراب ہوتی ہے اب دیزل کوئے میں اضافہ کرکے صفائی مہم چلاتی جارہی ہے ۔ملازمین ہمہ وقت شہر کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں ۔آج بھی کراچی میں ہونے والی صفائی کے کام ملک کے کسی بھی حصّے میں ہونے والے صفائی کے کاموں میں سب سے بہتر ہیں ۔وسائل کی کمی کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔اس موقع پر سردار یونس ،صفدر ،محمد نذیر ،ملک زمان ،محمد روشن ،غلام رسول،شکیل احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں