منور عالم پر قاتلانہ حملہ دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہے ،سینیٹر سعید غنی

جمعہ 27 فروری 2015 20:57

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج سینیٹر سعید غنی واراکین حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل، ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے k21نیوز چینل کے رپورٹر اجلان اور جلال اسٹریٹ کرائم کے دوران لوٹ مار میں اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے جبکہ مزاحمتی عمل کے دوران جلال کو سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ منور عالم پر قاتلانہ حملہ دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہے صحافیوں پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران حملے خطرناک رجحان ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں اورزخمی صحافیوں کے ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں