ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بے گناہ افراد کی گرفتاریوں سے گریز کیا جائے،عبدالقیوم خلجی

جمعہ 27 فروری 2015 20:57

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلدیہ ٹاوٴن کے مقامی عہدیدار عبدالقیوم خلجی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بے گناہ افراد کی گرفتاریوں سے گریز کیا جائے ۔ بڑے کاروباری افراد کو چھوڑ کر چھوٹے دکانداروں کو تنگ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسی کارروائیاں ملک میں انتشار کا باعث بنیں گی ۔نچلی طبقے افغان باشندوں کے لیے رجسٹریشن کا ایک باعزت طریقہ وضع کیا جائے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے حکمت عملی واضح کرے اور رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو تنگ کرنے کی بجائے انہیں واپسی کے لیے مشاورت سے تمام امور کو طے کیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں