کراچی پان منڈی کی دکانوں پر بھتہ خوروں نے تالے ڈال دیئے اور تاجروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

جمعہ 27 فروری 2015 20:38

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) کراچی اسٹیل مارکیٹ مین بھتہ خور ایک بار پھر سر گرم ہو گئے پان منڈی کے پاس ائرن مارکیٹ میں بھتہ خوروں نے دکانوں پر تالے ڈال دیئے ،کراچی پان منڈی کے نزدیک اسٹیل مارکیٹ میں بھتہ خوروں نے ایک مرتبہ پھر اپنی کاوائیاں شروع کر دیں کراچی ائر مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق اسٹیل مارکیٹ میں بھتہ خوروں نے دکان پر تالے لگا دیئے جبکہ بھتہ کی رقم طے کرنے کے لیے اپنے نمبر کی پرچی دکان میں چھوڑ دی اور رابطہ نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ کئی ماہ بعد مارکیٹ میں بھتہ خوری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں