قومی مفادات کا تحفظ ہی سفیر کی ذمہ داری ہوتی ہے ،روشن پاکستان پارٹی

جمعہ 27 فروری 2015 20:34

کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی‘ صدر سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ویڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ اقبال چاند ‘ میڈم انیتا اور تبسم ناز نے کہا کہ پاکستان کے مفادات اور خطے میں امن کے تحفظ کی ذمہ داری ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے کاندھوں پر آن پڑی ہے اسلئے اب انہیں جہاں افغانستان و طالبان مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا وہیں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی خدمات و قربانیوں کے حوالے سے بھی اقوام متحدہ اور اقوام عالم کو آگہی فراہم کرنی ہوگی جبکہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنوانے کیلئے بھی مثبت پیشرفت کی ضرورت ہوگی جبکہ ریاست جونا گڑھ کی بھارتی تسلط سے آزادی و پاکستان کے ساتھ الحاق کیلئے اپنا دیانتدارانہ کرداربھی ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہی پاکستان کے عوام ‘ خطے کے امن اور اقوام عالم کے حق میں ہے اسلئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے اور اپنے ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں