پاکستانی نوجوان تکنیکی مہارت میں کمی کے باعث ملازمت کے بہترین مواقعوں سے محروم ہیں،رچرڈ اولسن،

امن ٹیک اور یو این ڈی پی کے ساتھ امریکی اشتراک کے ذریعہ 16ہزار سے زائد نوجوانوں کو تکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی،امریکی سفیر کا تقریب سے خطاب

جمعہ 27 فروری 2015 18:45

پاکستانی نوجوان تکنیکی مہارت میں کمی کے باعث ملازمت کے بہترین مواقعوں سے محروم ہیں،رچرڈ اولسن،

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ بے شمار پاکستانی نوجوان تیکنیکی مہارت میں کمی کے باعث ملازمت کے بہترین مواقعوں سے محروم ہیں ۔امن ٹیک اور یو این ڈی پی کے ساتھ امریکی اشتراک کے ذریعہ 16ہزار سے زائد نوجوانوں کو تیکینکی تربیت فراہم کی جائے گی جس کے بعد وہ نجی شعبے میں چلنے والے اداروں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو غیر سرکاری تنظیم امن ٹیک کے دفتر میں پاکستانی نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ یوتھ فورس ڈویلپمنٹ فورس پروگرام کے تحت صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے غیر ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی جس کے ذریعہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے لیے امریکا ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)،امن ٹیک اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے یواین ڈی پی نے مشترکہ منصوبہ بنایا ہے ۔تقریب سے یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر مارک آندرے فرینشے اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکی حکومت مختلف شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے جس کے ذریعہ عام پاکستانیوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

آندرے فرینشے نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعہ اگے تین سالوں کے دوران یو این ڈی پی کراچی کی گارمنٹس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے نئی صلاحیتیں فراہم کرکے ان کے لیے ملازمت کے بہتر مواقعوں کا حصول ممکن بنائے گا اس طرح پاکستان کی دیرپا معاشی ترقی کو ممکن بنایاجاسکے گا ۔واضح رہے کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ)،امن ٹیک اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے یو این ڈی پی کے درمیان معاہدے کے تحت اگلے تین سال کے دوران ساڑھے 3ہزار سے زائد نوجوانوں کو تیکینکی تربیت فراہم کی جائے گی ۔

تربیت کے اختتام پر سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمت کے حصول میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ کراچی کی گارمنٹس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ساڑھے 13ہزار نوجوانوں کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں