کراچی کے علاقے قیوم آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد کا پتھراوٴ

جمعہ 27 فروری 2015 18:28

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے پتھراوٴ کیا اور ایک گاڑی کو آگ لگا دی ہے۔ کورنگی کے علاقے قیوم آباد میں تجاوزات کیخلاف کے ایم سی اور پولیس نے کارروائی کی تو مشتعل دکانداروں نے آپریشن کیخلاف شدید ہنگامہ آرائی کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراو کیا اور ایک گاڑی کو آگ بھی لگادی۔مظاہرین کا کہنا تھا کئی برس سے قیوم آباد میں کاروبار کررہے ہیں اور حکومت کو باقاعدگی سے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں اور انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر بغیر کسی نوٹس کے اچانک کارروائی کی ہے۔ کشیدہ صورتحال پر رینجرز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابوپایا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں