کراچی ،انیس الرحمان کیس کی انکوائری ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ سے کرانے کا حکم دے دیا

جمعہ 27 فروری 2015 17:50

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) انیس الرحمان کیس کی انکوائری ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ سے کرانے کا حکم دے دیا ذرائع کے مطابق انیس الرحمان کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس کے دوران آئی جی سندھ کرمنل ریکارڈ رکھنے والے افسران سے متعلق عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی ویب سائٹ پر رپورٹ کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ کرمنل ریکارڈ رکھنے والے تینون افسران کو ایس ایچ او تعینات نہ کیا جائے ،آئی جی سندھ کرمنل ریکارڈ افسران کی تفصیلات 3ما ہ میں پیش کریں عدالت کا کہنا تھا کہ انیس الرحمان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے پر راوٴ انوار اور دیگر کے خلاف انکوائری کاروائی کی جائے اور انیس الرحمان قتل کیس کی تحقیقات ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ سے کرائیں جائے عدالت نے حکم دیا کہ انیس الرحمان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے سے متعلق سیشن جج ساوٴتھ انکوائری کریں اور ایس ایس پی ملیر کے سامنے پیش ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں