کراچی ، بھتا خوروں نے اسٹیل مارکیٹ کی دکانوں کو تالا لگادیا

جمعہ 27 فروری 2015 16:42

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) کراچی میں بھتا خوروں نے اسٹیل مارکیٹ کی دکانوں کو تالا لگادیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے پان منڈی کے قریب واقع اسٹیل مارکیٹ میں بھتا نہ دینے پر نامعلوم ملزمان نے دکانوں کو زنجیروں سے بند کرکے ان میں تالا لگادیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان رات کے اندھیرے میں آئے اور دکانوں کو زنجیر سے بند کرکے تالا لگادیا ۔ملزمان نے دھمکی آمیز خطوط بھی دکانوں کے تالوں پر چسپاں کیے ہیں ۔خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ دکان کھولنے کی کوشش نہ کی جائے ورنہ جان سے جاوٴ گے ۔پولیس حکام کو اطلاع دے دی گئی ہے اور ڈی آئی جی ساوٴتھ موقع پر پہنچ گئے ۔دوسری جانب اسٹیل مارکیٹ کے دکاندار عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انہوں نے بھتا مافیا کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں