کراچی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت ملک کی سلامتی اور استحکام اور امن کے قیام کیلئے دعائیہ اجتماعات

جمعہ 27 فروری 2015 16:16

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت پورے ملک میں استحکام ملک کی سلامتی اور امن کے قیام کیلئے دعائیہ اجتماعات منعقد ہوئے ،اس سلسلے میں مرکزی جلسہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں منعقد ہوا ،جس سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے چیف جسٹس اور آرمی چیف خصوصی معاونت کریں ۔

کیونکہ حکمران بے حس ہوچکے ہیں اور انہیں انسانوں کے بہتے ہوئے خون کی کوئی پروا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وہ صرف اپنی کرسیاں بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔صدر اور وزیر اعظم ،چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ یہاں بسنے والی عوام کے جان و مال کے تحفظ دینے میں ناکام ہیں ،جس کی وجہ سے ہر طرف قتل و غارت گیری کا بازار گرم ہے اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی ،سید علی اوسط ،صغیر عابد رضوی،سہیل مرزا ،رضی حیدر ،مصطفیٰ عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ یہ وقت زبانی دعووٴں اور سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے،کیونکہ اب مظالم کی حد ہوچکی ہے اور عوام پریشان ،اس کے لئے عوام کی داد رسی نہایت ضروری ہے لہٰذا ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے بجائے ان کو ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں