قائد تحریک کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل نجات دلا ئیں گے، نشاط ضیاء قادری

جمعہ 27 فروری 2015 16:16

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) شاہ فیصل ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے کارکنان عوام کو علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ۔صفائی وستھرائی ،فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے علاقائی ترقی اور عوام کو درپیش تمام مسائل سے نجات دلا ئیں گے انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصبوں میں کٹوتی برداشت نہیں کیا جائیگا شہری سندھ کے منصوبوں کی منتقلی اور عوام کے ساتھ حکمرانوں کا جانبدارانہ رویہ روا رکھنے والوں کا عوام احتساب کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل ٹاؤن میں ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران و کارکنان کے ہمراہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کو درپیش علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیااس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمہ ہیلتھ کے افسران موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوامی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی ترقی پر مامور تمام اداروں سے کہاکہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے کہاکہ وہ شاہ فیصل ٹاؤن اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں عوام کو درپیش پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام کی ابتر صورتحال کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کریں خصوصی مہم کے آغاز کے بعد حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے یونین کونسل نمبر3کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بلدیاتی محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے ساتھ عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے منظم انداز میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے ۔

(جاری ہے)

نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقینی دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوام کے ساتھ حکمرانوں کے روا رکھنے جانے والے نا انصافی کا خاتمہ کرکے عوام کو مساء ل سے نجات دلا ئیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں