کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے آل سندھ باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کرنیوالے باکسروں کی ملاقات

جمعہ 27 فروری 2015 16:13

کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے آل سندھ باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کرنیوالے باکسروں کی ملاقات

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) کور کمانڈرکراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختارسے گزشتہ روزآل سندھ باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے باکسروں نے کور5 ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے چمپئن شپ میں شریک باکسروں کو کور ہیڈکوارٹر مدعو کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے باکسروں کی کارکردگی اور کوچنگ اسٹاف کی محنت کو سراہا۔

کورکمانڈر نے امید ظاہر کی کہ کھیلوں کے مقابلوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ آل سندھ باکسنگ چیمپین شپ کی مختلف کیٹیگریز میں لیاری کی 3 ٹیموں سمیت 8 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ پہلی اور دوسری پوزیشن لیاری کی ٹیموں نے حاصل کی جبکہ میرپور خاص کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں