کراچی : سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی فیس سے تعلق درخواست کی سماعت

جمعہ 27 فروری 2015 14:40

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی فیس سے متعق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں کی گئی ، درخواست میں یہ موقف دیا گیا کہ 2013ء میں بلدیاتی کاغذات نامزدگی کی مد میں 5،5 ہزار روپے وصول کیے گئے تھے، الیکشن کمشین آگاہ کرے کہ کروڑوں روپے کہاں گئے ہیں، در خواستگزار کا کہنا تھا کہ نامزدگی کاغذات کی فیس کی رسید پر کوئی اکاؤنٹ نمبر درج نہیں ہے، انتخابات نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن پیسے واپس کرے. عدالت نے 26 فروری کو الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں