کراچی، گینگ وار کارندہ گرفتار، دوست کے باپ کو قتل کیا

جمعہ 27 فروری 2015 11:31

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 ) کراچی میں گینگ وار کارندہ گرفتار کیا گیا ہے، جس نے اپنے دوست کے باپ کو قتل کیا تھا۔ کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کراچی میں گینگ وار کارندے کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اْس کے باپ کو قتل کیا اور لاش گھر کے صحن میں دفن کردی تھی۔

(جاری ہے)

کاوٴنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر ملیر میں چھاپہ مارا اور گینگ وار کے کارندے کامران کو گرفتار کرلیا۔

کامران نے اعتراف کیا ہے کہ اسنے ساتھی عاطف کے ساتھ مل کر اسکے باپ اصغر حسین کو قتل کیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے مقتول کی لاش کو اسکے بیٹے کے گھر میں ہی دفن کیا تھا۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے گھر میں چھاپہ مار کر ملزم کی نشاندہی پر کھدائی کرکے لاش بھی برآمد کرلی ہے۔ اصغر حسین کو تین سال قبل قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں