کراچی کے علاقے شیر شاہ میں بس الٹنے سے ایک شخص ہلاک ، دو زخمی

جمعرات 26 فروری 2015 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) کراچی کے علاقے شیر شاہ مین بس الٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر شاہ میں پنکھا ہوٹل کے قریب تیز رفتا مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں موجود ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی شبناخے یونس بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے جن کی شناخت جلالی اور کمال کے نام سے ہوئی ہے زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکلہ ٹریفک حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ طس کا ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعچ پیش آیا جبکہ لفٹر کی مدد سے ٹریفک پولیس نے بس کو اٹھا کر سائیڈ میں رکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں