کراچی ،گلشن اقبال میں جھونپڑیوں میں ااگ لگ گئی ،فائر برگیڈ حکام نے آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی

جمعرات 26 فروری 2015 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) کراچی گلشن اقبال میں واقع جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی فائر برگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی بڑی آگ قرار دے دیا ،ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کر قریب واقع جھونپڑی میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے کا سامان اور مویشی جل کر خاک کستر ہو گئے فائر برگید حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی بڑی آگ قرار دیا جبکہ 4فائر ٹینڈر نے آگ بجھانے کے لیے اپنی خدمات انجام دیں آگ تیزی سے پھیلنے کے سبب قریبی گھروں اور فلیٹوں کو بھی خطرہ لا حق ہو گیا ہے لوگ جھونپڑیوں سے نکل کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ لگی اگر اس وقت کوئی ایکشن لیا جاتا تو وہ کھلے آسمان تلے نہ آئے لیکن فائر برگیڈ نے تا خیر کی دوسری جانب فائر برگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر کی سیکورٹی کی وجہ سے راستے بند کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے بروقت نہیں پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں